یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو فوج کو یوکرین روانہ کئے جانے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور سب کو مل کر اس کی روک تھام کرنا ہوگی
ایران اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے جس میں مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر زور دیا گیا۔
پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر آصف علی زرداری اور دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانس کی جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں کہا ہے کہ پہلے فرانس یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل بند کرے۔
پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جو کئی اجلاس کے انعقاد کےمقصد سے واشنگٹن میں ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہےکہ اس جنگ کے نتائج کا تعین اس موسم بہار اور موسم گرما میں کیا جائے گا۔
آج پورے روس میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کا سلسلہ صبح آٹھ بج کرتیس منٹ سے شروع ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو پیچھے رکھنے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے تاکہ ایران کی پیشرفت روکی جا سکے۔