Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ذلت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور نہ ہی جنگ سے گھبراتے ہیں، ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کسی ذلت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور نہ ہی جنگ سے خوف زدہ ہیں، ہم دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے امور مملکت کو مذاکرات سے نہیں جوڑا ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ اگر معاہدہ ہوا تو یقیناً بڑی کامیابیاں حاصل ہوں گی، لیکن اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو ایسا نہیں ہے کہ ہمیں کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقائی تنازعات اور دنیا کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں اور نہ ہی کبھی تھے۔ 

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں، ہماری سڑکوں پر 26,000 سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا اور ان کارروائیوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ لیکن مغربی ممالک نہایت بے شرمی سے انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں! انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کسی ذلت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے،یہ ہمارا پختہ ایمان ہے، تاہم جنگ سے نہیں گھبراتے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک اور حکومتوں کے پاس طاقت ہوتی تو اسرائیل اس طرح کے جرائم کی جرات نہ کرتا۔

 

ٹیگس