Apr ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • صدر ایران کی اسٹوڈنٹس اولمپکس جیتنے پر مبارکباد

صربیا اسٹوڈنٹس اولمپکس دو ہزار پچیس میں چھیاسی تمغوں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرنے اور چمپیئن شپ جیتنے پر صدر ایران نے ایرانی طلبا اور طالبات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے اپنے مبارکباد کے پیغام میں، صربیا اسٹوڈنٹس اولمپک دوہزار پچیس میں ایرانی طلبا وطالبات کی شاندار اور قابل فخر کامیابی کو ملک کے مستقبل کے معمار، طلبا وطالبات کی استعداد، توانائی اور انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام ميں امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ تعلیم وتربیت کی زیادہ توجہ، دقت اور منصوبہ بندی سے، ایرانی طلبا وطالبات کے لئے مزید قابل فخر کامیابیوں کے لئے حالات زیادہ سازگار ہوں گے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے مبارکباد کے اس پیغام میں، طلبا وطالبات، ان کے والدین، اساتذہ اور محکمہ تعلیم وتربیت کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور خداوندعالم سے ان کے لئے مزید توفیقات کی دعا کی ہے۔

ٹیگس