روس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج، دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر امداد فراہم نہ کی گئی تو عبوری حکومت گر جائے گی اور پورے افغانستان میں افراتفری پھیل جائے گی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے نامی امن مذاکرات شروع کرنے کے سلسلے میں اسلام آباد حکومت کی کوششوں کے دوران بیس روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ رکن ممالک کی جانب سے افغانستان کی انسان دوستانہ امداد کے لئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی فراہمی کے وعدوں کے باوجود اب تک صرف تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہی موصول ہوئے ہیں۔
افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب سربراہ نے کابل میں بعض ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں دنیا بھر کے ملکوں سے افغانستان میں اپنے سفارت خانے کھولنے کی درخواست کی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق بیان پر اپوزیشن اور صحافیوں نے رد عمل دیتے ہوئے فوری طورپر پارلیمان کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔ اسی کے ساتھ کابل میں خاتون مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور رپورٹروں کے کیمرے ضبط کر لئے جانے کی خبر ہے۔
طالبان نے دنیا کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔