امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کئے جانے پر مختلف ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کی سرنگوں سے فرانسیسی میڈیا نے اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ سرنگیں شام تک پھیلی ہو سکتی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہم رفح آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے انسانیت سوز اور وحشیانہ حملوں کا کوئی نتیجہ اسے نہيں ملے گا اور ناصر اسپتال پر حملے کے لئے اس کے بہانے بےبنیاد اور کھوکھلے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش کے نام ایک خط میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں رفح کے باشندوں کے قتل عام کی بابت خبردار کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی شدید لڑائی 8 ہفتوں تک جاری رہے گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ یحییٰ السنور کے بارے میں گیلنٹ کا دعویٰ، بالکل بکواس اور بے بنیاد ہے۔
صدرِ برازیل نے غزہ میں اسرائیلی ظلم و جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔