Mar ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا صیہونی فوجی مرکز میں جاسوسی آلات اور اس کے سسٹم پر حملہ

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی فوجی مرکز میں جاسوسی آلات اور اس کے سسٹم پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام اور فلسطینیوں کی تحریک استقامت کی حمایت اورغاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی کارروائیوں کے جواب میں رویسات العلم میں صیہونی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا۔

حزب اللہ لبنان نے اس سے قبل صیہونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور جارح صیہونیوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔

 

ٹیگس