Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی گولانی بریگیڈ حزب اللہ کی جال میں پھنس گئی

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی حکومت کی فوج کی گولانی بریگیڈ کو، جو لبنان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کر رہی تھی، توپ خانے کے گولوں اور دھماکہ خیز مواد کے جالوں سے الجھا کر رکھ دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی "گولانی" بریگیڈ کی کوشش کو جو لبنان کی سرزمین میں دراندازی کی کوشش کر رہی تھی، دھماکہ خیز مواد اور توپوں سے ناکام بنا دیا گیا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین غزہ پٹی کے مزاحمتی عوام کی حمایت اور اس کی بہادر اور عظیم مزاحمت کی حمایت میں آج پیر کی صبح 12 بج کر 15 منٹ پر، گولانی بریگیڈ کی یونٹ کو جنہوں نے رامیا علاقے کے قریب زراعت کو تباہ کیا اور اسی سمت سے لبنانی سرزمین میں گھسنے کی کوشش کی، کئی بموں اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا اور پھر توپوں کے گولوں سے حملہ کیا جس میں گولانی بریگیڈ کو کافی جانی نقصان پہنچا۔

حز اللہ لبنان نے مزید کہا کہ اس حملے سے آدھا گھنٹہ قبل رات 11 بج کر 45 منٹ پر صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کی وادی قطمون سے لبنانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی لیکن انہیں حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں جانی نقصان پہنچا۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا کہ اس نے پیر کی صبح اسرائیلی فوج کی "زرعیت" بیرکوں کو توپوں کے گولوں سے نشانہ بنایا۔

گولانی بریگیڈ صیہونی فوج کی سب سے ایلیٹ فورس ہے اور غاصب اسرائیلی اس سے مزاحمت کا سامنا کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

ٹیگس