Mar ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ ​​میں شکست امریکہ اور اسرائیل کا مقدر بنے گی: تحریک حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل میدان جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے اور نہ ہی وہ سیاسی سازشوں کے ذریعے مزاحمت پر فتح حاصل کر سکیں گے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اسامہ حمدان نے پیر کے روز بیروت میں  کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی اور امریکہ بھی اپنے مفادات پر مبنی خطے کی شکل میں تبدیلی کی تیاری کر رہا تھا تو مزاحمت نے"طوفان الاقصیٰ" آپریشن کے ذریعہ ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مزاحمت فلسطین کو حریت پسند مسئلے کے طور پر ایک بار پھر اٹھانے میں کامیاب ہوئی اور علاقے کے دیگر اسلامی ممالک کا فرض ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ "طوفان الاقصیٰ" کی لڑائی نے امریکی حکومت کا اصلی چہرہ اور آزادی و انسانی حقوق کے بارے میں اس کے جھوٹے دعووں کو ثابت کر دیا ہے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج پوری تاریخ میں دنیا کی کمزور ترین فوجوں میں سے ایک رہی ہے نیز اس غاصب حکومت کے فوجی غزہ کے غیور مردوں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس