مغربی کنارے اور غزہ میں کرائے گئے ایک سروے میں حصہ لینے والے تقریباً تین چوتھائی یعنی 72 فی صد فلسطینیوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو صیہونی حکومت پر حملہ کرنے کا حماس کا فیصلہ درست تھا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
عبرانی میڈیا نے 60 دن کی لڑائی اور بھاری نقصان اٹھانے کے بعد گولانی بریگیڈ کے غزہ سے انخلاء کی اطلاع دی۔
غزہ شہر کے شمال میں صہیونی فوج اور القسام بریگیڈ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں اسرائیلی اسپیشل کمانڈو فورس کے 11 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
یمن کے رہنما خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ہماری قوم سے تصادم کا خواہاں ہے، تو اسے افغانستان اور ویتنام سے بھی زیادہ بھیانک صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو دربدری اور بُھک مری کا سامنا ہے
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیل نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی اور توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ اگر امریکہ کچھ نیا کرنا چاہتا ہے تو یمنی فوج اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس اس کے لیے حیران کن آپشنز موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک ہیلتھ سینٹر کے دورے کے دوران بعض زخمی اسرائیلی فوجیوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔