Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی صحافی اپنے گھر والوں کے ہمراہ شہید

صہیونی فوج نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کرکے ایک صحافی کو اس کے گھر والوں کے ہمراہ شہید کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق غزہ میں النصیرات کیمپ میں صہیونی فوجیوں نے حملہ کرکے مقامی رونامہ نگار جبر ابوھدروس اور اس کے گھر والوں کو شہید کردیا ہے۔

جمعے کی صبح ایک اور صحافی عبداللہ حماد اپنی زوجہ اور چار بچوں سمیت جارح اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔

ان دو صحافیوں کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 106 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ٹیگس