حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے شمال میں صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کے شمال میں "رامیم" فوجی اڈے کے آس پاس غاصب صیہونیوں کے کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے حزب اللہ نے کہا کہ لبنان سے داغے گئے میزائل صہیونی بستی "یفتاح" کے آس پاس جا کر گرے جبکہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل جنوبی لبنان میں میس الجبل علاقے (مرجعیون شہر کے آس پاس) کے آسمان میں پھٹ گیا۔
اسی دوران میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں کے جواب میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لبنانی مزاحمتی فورس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے "زرعیت" فوجی اڈے کو براہ راست متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے حولہ شہر کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ غاصب فوج کے مرکاوا ٹینکوں نے بلیدہ اور محیبیب دیہات پر بھی حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے جنوبی فلسطین کے وسطی علاقے "یارون" بستی کے آس پاس توپ کے کئی گولے داغے۔ غاصب حکومت کی فوج نے "عیتا الشعب" اور "کفرکلا" علاقوں کے آس پاس بھی شدید حملے کئے۔