نسل کشی کے مرتکب یہودی ہرگز نہيں، فلسطینی سرزمین کے اصلی مالک فلسطینی ہیں: یہودی خاخام
Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
صیہونیت مخالف تحریک ، ناتوری کارتا ، کے سینئر رکن نے یہودیوں کے تحفظ کے بارے میں صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونیت مخالف تحریک ، ناتوری کارتا ، کے سینئر رکن الھنان بک نے، یہودیوں کے تحفظ کے بارے میں صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی سرزمین حضرت موسی علیہ السلام کے پیروکاروں کے لئے سب سے غیر محفوظ جگہ ہے اور دوسری بات یہ ہےکہ جو لوگ نسل کشی کے مرتکب ہوں اور اس کا جواز بھی پیش کریں ایسے لوگ ہرگز یہودی نہيں ہيں۔
اس یہودی خاخام نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت خدا کے احکامات کے خلاف ایک باغی دھڑا ہے، اور وہ کبھی بھی کامیابی حاصل نہيں کرسکیں گے ، وہ برباد ہیں اور یہ سرزمین اس کے اصلی مالکوں یعنی فلسطینی عوام کو واپس ملنی چاہئے