Dec ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • شجاع یمنیوں نے نام نہاد امریکی اتحاد کو پیغام دے دیا

یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے خلاف مزید آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیلی بحری جہازوں اور ان بحری جہازوں کے خلاف جن کی منزل مقصود مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہیں ہیں، اپنی سابقہ ​​وارننگ کے بعد نئے آپریشن کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک غزہ پر غاصب حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوجاتی اور غزہ میں پانی، خوراک، ادویات وغیرہ داخل نہیں ہوجاتے تب تک وہ صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

یمنی عوام کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے کسی بھی اسرائیلی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گزشتہ رات انہوں نے اپنے نئے آپریشن کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے گزشتہ رات اعلان کیا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز ایم ایس سی یونائیٹڈ کو 3 سے زائد وارننگوں کے بعد نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس جہاز کے عملے کی جانب سے 3 بار یمن کی مسلح افواج کی وارننگ کو نظر انداز کرنے کے بعد انجام دی گئی۔

یمنی مسلح افواج نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں آزادانہ بحری سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام اسرائیلی جہازوں اور اسرائیل کی جانب جانے والے دوسرے بحری جہازوں کا گزرنا منع ہے۔

یحییٰ السریع کا کہنا تھا کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ام الرشراش (ایلات) اور کئی دوسرے علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

ٹیگس