فلسطینی مجاہدین صیہونیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے
فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں کے مقابلے کے لئے مورچہ سنبھال لیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غرب اردن میں موجود فلسطینی جوان اور مجاہدین نے اس علاقے کے مختلف علاقوں منجملہ طولکرم ، جنین اور الخلیل میں صیہونیوں کے مقابلے کے لئے مورچہ سنبھال لیا ہے۔
فلسطین کے ہلال احمر نے مشرقی طولکرم کے نورشمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں چھے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
فلسطین کے ہلال احمر نے نورشمس پناہ گزیں کیمپ پر مسلسل حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے والی تین امبولینسوں کو بھی روک لیا اور ایک شہید کو ہم نے پیدل اسپتال منتقل کیا۔
طولکرم کے ثابت اسپتال کے نائب سربراہ نے چھے شہیدوں اور چھے زخمیوں کے اسپتال پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال منتقل کئے جانے والے شہدا کو صیہونیوں نے قتل کیا تھا۔
طولکرم اسپتال کے ڈاکٹروں کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایک صیہونی فوجی نے امبولینس میں موجود ایک زخمی فلسطینی کی گردن چاقو سے کاٹ دی ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے نورشمس کالونی پر قبضہ کرلیا ہے اور اس کے گیٹ پر تعینات ہوگئے ہيں ۔
غزہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غرب اردن میں موجود فلسطینی جوان اور مجاہدین نے اس علاقے کے مختلف علاقوں منجملہ طولکرم ، جنین اور الخلیل میں صیہونیوں کے مقابلے کے لئے مورچہ سنبھال لیا ہے۔
درایں اثنا فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات سے اب تک غاصب صیہونی فوجی کئی بچوں سمیت پینتیس فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرچکے ہيں ۔ صیہونی فوجی طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک چار ہزار سات سو تیس فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہيں ۔