Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت کیلئے نیویارک، اٹلی، مراکش اور تیونس کے ہزاروں عوام سڑکوں پر

امریکی شہر نیویارک اور اسی طرح اٹلی، مراکش اور تیونس کے ہزاروں عوام نے فلسطینیوں کی حمایت اورغاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی شہر نیویارک کے فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین اورفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرین فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا کر غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی جارحیت بند کروائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی شہر نیویارک کے عوام کے اس مظاہرے میں امریکی یہودی شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اٹلی کے عوام نے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جرائم کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں اٹلی کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

سب سے بڑا مظاہرہ دارالحکومت روم میں کیا گیا ۔ فلسطینیوں کے حامی ان مظاہرین نے بھی اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین اورفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرین بھی، فلسطین اورفلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا کر غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی جارحیت بند کروائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

فلسطین حامی اٹلی کے مظاہرین نے اپنے ملک کی حکومت کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کئے جانے کی مذمت کی۔

مراکش کے دارالحکومت رباط میں عوامی مظاہرے میں بھی غزہ پر صیہونی جارحیت بند کروائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ان کے ہاتھوں میں موجود بینروں پر لکھا ہوا تھا کہ فلسطین زندہ باد اور کامیابی تک استقامت جاری رکھی جائے۔

مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مراکش کے تعلقات منقطع کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے تیونس کے عوام اب تک بارہا فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی جارحیت کی مذمت میں بارہا مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ اس بار تیونس کے عوام نے امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا۔ تیونس میں کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے بھی اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرین فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا کر غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی جارحیت بند کروائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے اسی طرح غزہ پر صیہونی جارحیت کی امریکہ کی جانب سے حمایت کئے جانے کی مذمت کی۔ تیونس کے عوام نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں غزہ پر صیہونی جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ٹیگس