Dec ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • المغازی کیمپ میں انسانیت نے دم توڑ دیا، صیہونی ذرائع کا اعتراف

صیہونی حکومت نے فلسطین کے المغازی کیمپ کے خوفناک جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ٹی وی چینل نے جمعرات کو ایک سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائیہ نے المغازی کیمپ میں اتوار کو ہونے والے ہولناک جرم کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

فارس نیوز کے مطابق المغازی کیمپ میں ہونے والے جرائم کے چار روز بعد، جس میں 70 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے، صیہونی ٹی وی چینل نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

اس اسرائیلی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ اس حملے میں ’نامناسب ہتھیار‘ استعمال کیا گیا تھا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس حملے میں جس میں درجنوں عام شہری شہید ہوئے، حملے کے ہدف کے قریب واقع عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور ابتدائی تحقیقات کے ایک حصے میں یہ طے ہو گیا کہ ہتھیاروں کی قسم غیر متناسب تھی۔

ادھر صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہیگاری نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت نے 83 دنوں سے حماس کو ختم کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے اعلان کردہ ہدف کے ساتھ غزہ پٹی کے خلاف مسلسل زمینی اور فضائی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

بہت سے اسرائیلی حکام اور مبصرین نیز سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس آپریشن سے غزہ کی تباہی، 21 ہزار فلسطینیوں کی شہادت اور ہزاروں کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

ٹیگس