Dec ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین کی اہم کارروائی، ایک افسر سمیت 3 صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں گعفاتی بریگيڈ کے تین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ شمالی غزہ میں جنگ کے دوران گعفاتی بریگيڈ کا ایک افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے- صیہونی حکومت کے اعلان کے مطابق صیہونی فوج کے ان تین فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ، جنگ غزہ میں غاصب فوجیوں کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد چار سو اٹھانوے تک پہنچ گئی ہے-

صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ھاگاری نے منگل کی رات کو بھی غزہ ميں نو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں میں متعدد صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اگرچہ ان کی صحیح تعداد کا اعلان نہيں کیا گيا ہے- صیہونی فوج نے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک سرکاری طور پر اپنے چار سو اٹھانوے فوجیوں اور افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-

در ایں اثنا صیہونی میڈیا کے مطابق زخمیوں کی جس تعداد کا اعلان صیہونی فوج کر رہی ہے وہ اسپتالوں کی جانب سے زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے بہت مختلف ہے- حال ہی میں غزہ کی جنگ سے واپس آنے والے ایک صہیونی فوجی نے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس میں ایک ویڈیو وائرل کی، جس میں غزہ کی جنگ میں صہیونی فوج کی جانب سے پیش کئے جانے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار کی تردید کرتے ہوئے غزہ کی جنگ میں تین ہزار صہیونی فوجیوں کی ہلاکت اور اسی طرح گیارہ ہزار فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے کہ جس کی بعض صہیونی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔​

ٹیگس