ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیرٹرانسپورٹ سے ملاقات میں ٹراسپورٹ اور جہازرانی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات نیز ایران کی چابہار بندرگاہ میں تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران، یورپ کے ساتھ مخصوص مالیاتی نظام میں باہمی تعاون کو جاری رکھے گا مگر ان کے انتظار کے بغیر اپنے روائتی شراکت داروں کے ساتھ ایرانی قوم کے مفادات کیلئے مذاکرات کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ ہندوستان کی تیل ضروریات کو پورا کرنے والا قابل بھروسہ ملک ہے اور رہے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکمرانوں کے بیانات پر کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں سے دھمکی ملتی ہے جبکہ عزت اور احترام کے جواب میں عزت ملے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ پر 40 سال سے ایران کا قرضہ ہے جو اس نے ابھی تک ادا نہیں کیا ہے لیکن برطانیہ کے پاس جلد از جلد ایرانی عوام کا قرض ادا کرنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جنیوا میں روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ شام سے متعلق مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے کہ اب یورپ بھی شام کے بحران کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں تہران کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکی پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے لئے ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران یورپ مالیاتی میکنزم (SVP) ایرانی تیل کی فروخت کا ایک اہم محور ہے.