یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما و جنرل سکریٹری عبد الملک بدر الدین الحوثی نے انتباہ دیا کہ امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکے واقعی دشمن یعنی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے۔
امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ تحریک انصار اللہ کو جواب دینے کا پورا حق ہے اور یہ تحریک دہشت گرد نہیں ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ قوم مسائل و مشکلات اور پابندیوں نیز مشکل معاشی حالات کے باوجود اپنے راستے پر گامزن رہے گی۔
ملک میں جاری سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کے درمیان یمن میں سات ہزار دسے زائد نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی کے لئے عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یمن کے صوبے مآرب کے قبائلی عمائدین اور سرداروں نے دارالحکومت صنعا پہنچ کر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحر نیوز رپورٹ
صوبہ مآرب کے العبدیہ اور ابھی حال ہی میں آزاد ہونے والے صوبہ شبوہ کے شہروں کے قبائلی سرداروں نے یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلی عبدالملک بدرالدین الحوثی سے ملاقات کی ہے۔
یمن، صوبے مآرب سمیت پورے ملک میں جھڑپوں کا سلسلہ ختم کرنے کے سلسلے میں یمنی قبائل نے انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک بدرالدین الحوثی کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ کے قائد اور موجودہ حکومت کے جنرل سکریٹری نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکہ کے ہاتھ کا کھلونا بتایا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ صنعا کو قومی حکومت کے قائد کے امن منصوبے کے بارے میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی ایلچی کے مثبت پیغام کا انتظار ہے۔