ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوجیوں کے نقل و حرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دہشتگردوں کے یہ اقدامات عراق کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ، مغربی ایشیا کے علاقے میں عدم استحکام کا باعث ہوں گے۔
ایک عراقی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا بغداد میں واقع اپنے سفارتخانے کو صوبہ الانبار میں واقع ایئربیس عین الاسد منتقل کرنے کی کوشش میں ہے۔
امریکی اتحاد نے عراق میں اپنی ایک اور چھاونی خالی کر دی ہے اور کرکوک ائیربیس عراقی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ کچھ دن پہلے امریکی فوج نے قیارہ ائیربیس بھی عراقی فورس کے حوالے کر دی تھی۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگن نے فوجی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عراق میں امریکا کی جنگ میں شدت کا منصوبہ تیار کریں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی۔ ادھر حزب اللہ عراق نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات عراقی عوام کی استقامت کو متاثرنہیں کرسکتے -
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ذیلی دستے حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کو خطرناک کھیل کھیلنے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے عراقی مجاہدوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔
عراق میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مرکزی صوبے کربلائے معلی میں فیلڈ ہاسپٹل قائم کردیا ہے۔ اسکے علاوہ شام سے بھی شبانہ کرفیو نافذ کئے جانے کی خبر ہے۔
عراق میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر عراقی فوج کے طیاروں کے حملے کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا، صوبہ الانبار میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر، رضاکار فورس کو اس صوبے سے باہر نکالنا چاہتا ہے تاکہ داعش کے دہشت گردوں کو واپس لایا جا سکے۔