قطر نے فلسطین کی جگہ عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کو فلسطینیوں کی مقاومت و مزاحمت اور فلسطینی گروہوں کے ایک دوسرے سے مزید قریب ہونے کا باعث قرار دیا۔
سعودی عرب تکفیری دہشت گرد گروہوں کا اصلی مرکز ہے جہاں سے دہشت گردوں کو ہر قسم کی جنگی اور مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، یہ بات ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے کہی۔
تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غرب اردن کو ضم کرنے کے لئے عرب ممالک پر امریکی و صیہونی دباؤ کی سازش ناکام ہو کر رہے گی۔
سعودی فضائی حدود کواستعمال کرتے ہوئےاسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جب تک غاصب صیہونی حکومت کی نیابتی جنگ اور اس کی طرف سے کروڑوں ڈالر کے اخراجات کرتے رہیں گے یہ غاصب حکومت علاقے میں خود براہ راست کسی جنگ میں شامل نہیں ہوگی۔
عرب لیگ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں کی مذمت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیل کی فوجی اور بکتربند گاڑیوں پر پیٹرول بمبوں سے حملہ کیا۔
ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے کرکے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کی برقراری کی مذمت کی ۔
صیہونی وزیر اعظم کے مشیر نے ایک بیان دے کر عرب دنیا میں ہنگامہ مچا دیا ہے۔