چودھری پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے محسن نقوی اور احد چیمہ کے ناموں کی توثیق کی ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے مزید پینتس اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں بلاتاخیر انتخابات کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔
رانا ثناء اللہ کے لندن پہنچنے اور پی ایم ایل ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ایک ماہ کے اندر پاکستان لوٹ آئیں گے۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر گورنر حاجی غلام علی نے دستخط کر دیئے ہیں۔
پاکستان کی حمکران جماعت مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک بار پھر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو خریدنے اور ان کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے۔
ای سی پی نے عمران خان اورتحریک انصاف کے دوسرے رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔