Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰
عید الاضحیٰ جسے عید قربان یا بقرعید بھی کہا جاتا ہے، اسلامی کیلینڈر کے مطابق بارہویں مہینے کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ یہ عید درحقیقت اظہار عبودیت و بندگی کا دن ہے۔ اس دن بندہ خلیل خدا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنے رب کی بارگاہ میں قربانی کرکے یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ اپنے دین، آئین اور رب کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے-