امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تمام سفارت کاروں کو وزارت خارجہ کی پیشگی اجازت کے بغیر تمام ایران مخالف گروہوں کے ساتھ رابطوں سے منع کردیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے عراق میں عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کے کامیاب میزائلی حملے کے اٹھارہ گھنٹے کے بعد ایک پریس میں مذکورہ فوجی چھاونی کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عراق میں امریکا کے عین الاسد دہشت گرد فوجی اڈے پر حملہ، عراقی حکام کی ہماہنگی سے انجام پایا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملوں کو خطے میں امریکی دادا گیری کے خاتمے کی جانب پہلا بڑا قدم قرار دیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
شہید قاسم سلیمانی کی تدفین بعد میں ہوئی اور انتقام پہلے شروع ہو گیا ہے۔