Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی سفارت کاروں کو ایران مخالف گروہوں سے رابطہ نہ کرنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تمام سفارت کاروں کو وزارت خارجہ کی پیشگی اجازت کے بغیر تمام ایران مخالف گروہوں کے ساتھ رابطوں سے منع کردیا ہے۔

بلومبرگ جریدے کے مطابق مائیک پومپیو نے امریکہ کے تمام سفارت کاروں کو حکم دیا ہے کہ اس عمل کو نقصان سے بچانے کے لیے جسے انہوں نے واشنگٹن تہران ڈپلومیسی کا نام دیا ہے، کسی بھی ایران مخالف گروہ سے رابطہ نہ کیا جائے۔
دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو ارسال کیے جانے والے ہدایت نامے میں، ایم کے او، کوملہ پارٹی، الاہوازی جیسے ایران مخالف گروہوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہوں کے ساتھ رابطوں سے وائٹ ہاؤس کے سیاسی مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
 

ٹیگس