یورپ نے مقبوضہ غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے جنین شہر میں فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی دہشتگردی جاری ہے۔ جنین شہر میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی شہید ہوا۔
صیہونی پلیس کے ہاتھوں مسجد الاقصی کے تقدس کی پایمالی کی مذمت اور مقبوضہ غرب اردن میں رہنے والے فلسطینیوں سے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غزہ میں فلسطینیوں نے جمعے کی نماز کے بعد وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
مقبوضہ غرب اردن میں حالات کشیدہ ہیں اور صیہونی فورسز سے فلسطینیوں کی جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مقبوضہ ویسٹ بینک میں ایک بار پھر شہادت پسندانہ کاروائی ہوئی۔ ایک فلسطینی نے ویسٹ بینک کے عسقلان شہر میں صیہونی پلیس کے ایک کارندے پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگیا۔
اردن نے مسجد الاقصی کے مسلمانوں سے مخصوص عبادتگاہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے اور اُسے ہر اس اقدام سے دور رہنے مشورہ دیا ہے جو فلسطینی نمازیوں کی اس مقدس مسجد تک رسائی میں رکاوٹ ہو۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ نے مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف علاقوں منجملہ بیتا، بیت دجن، قریوت اور کفر قدوم گاؤں پر غاصب صیہونیوں کے حملوں میں 133 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے. اس درمیان فلسطین کی جہادی تنظیموں نے صیہونی کالونیوں کی توسیع کو جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے ایک گھناؤنا جرم بتایا ہے۔