Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشت گرد حکومت اور داعش گروہ کے درمیان گہرا تعلق: ایرانی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صیہونی دہشت گرد حکومت اور داعش گروہ کے درمیان گہرا تعلق واضح ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج صبح دمشق کے رہائشی علاقے المزہ پر ہونے والے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اور جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں ایران کے چار فوجی مشیر اور بعض مقامی اہلکار شہید ہوگئے۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غاصب صیہونی حکومت کے اس مجرمانہ اور جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کی ایک بار پھر کی گئی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کا یہ جارحانہ اقدام غزہ اور غرب اردن میں استقامتی محاذ کے مجاہدین کے خلاف گزشتہ 100 دن سے زیادہ عرصے کے دوران میدان جنگ میں اس غاصب حکومت کی بے بسی اور ناکامی کو ظاہر کرتا ہے اور خطے میں عدم استحکام اور بد امنی کو پھیلانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت حکومتوں اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کے جارحانہ، دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف واضح طور پر ردعمل کا اظہار کریں اور ان اقدامات کی شدید مذمت کریں۔

 

ٹیگس