ریاض اجلاس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امداد رسانی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں برطرف کئے جانے پر زور
پانچ عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ اور پی ایل او سے وابستہ نمائندے نے ریاض میں کل منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: قطر کے چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اس اجلاس کے شرکا نے غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں برطرف کئے جانے پر زور دیا ہے-
اس اجلاس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن، پی ایل او، کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ بھی موجود تھے۔
ریاض میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں دو آزاد ریاستوں کی تشکیل کے لیے ناقابل واپسی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے آنروا ایجنسی کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور اس کے تمام حامیوں سے کہا کہ وہ پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔