Jan ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran

غزہ اور غرب اردن میں غاصب فوجیوں نے اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے القدس بریگيڈ کے دو مجاہدوں اور القسام بریگيڈ کے ایک کمانڈر کو شہید کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کے خبری ذرائع نے منگل کی صبح  ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے سول ڈریس میں غرب اردن کے شہر جنین کے اسپتال ابن سینا میں گھس کر فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگيڈ سے وابستہ جنین بٹالین کے بانی محمد ایمن الغزاوی اور ان کے بھائی باسل ایمن الغزاوی کو اور تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین قسام بریگيڈ کے ایک کمانڈر محمد ولید جلامنہ کو شہید کردیا۔
القسام بریگيڈ اور جنین بٹالین نے ایک بیان میں کہا ہےکہ تقریبا دس جارح صیہونی فوجی جو ڈاکٹروں، نرسوں اور فلسطینی خواتین کے لباس میں ملبوس تھے، انفرادی طور پر اسپتال میں داخل ہوئے اور وہ تیسری منزل پر گئے اور سائلنسر والی پستول کا استعمال کرتے ہوئے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ٹیگس