ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں نے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنا وقار اور عزت کھو دی ہے اور وہ اخلاقی و تہذیبی زوال کا شکار ہیں۔
غزہ پٹی میں صیہونی فوج اور فلسطینی استقامت کے جوانوں کے درمیان جھڑپوں میں تین ٹینکوں اور دو بکتربند گاڑیوں کے تباہ ہونے کی خبر ہے۔
صہیونی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی استقامت نے مسلسل دوسرے دن بھی غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔
فلسطین کے میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں چوّن فلسیطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہيں ۔
ایران کے صدر نے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کو صیہونیوں کی ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے اس اقدام کا جواب یقینی طور پر دیا جائے گا۔
صہیونی میڈیا نے اتوار کی شب اطلاع دی کہ اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے خوف نے بنیامین نیتن یاہو کو پناہ لینے پر مجبور کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں دو اسکولوں پر صیہونی فوج کی بمباری کی مذمت کی ہے جس میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
دہشتگرد صیہونی ٹولے نے غزہ کے مزید دو اسکولوں پر بمباری کر کے کم از کم پچیس افراد کو شہید اور پچاس کو زخمی کر دیا۔