صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
غزہ کا ناصر ہسپتال آوٹ آف سروس ہو گیا ہے۔
فرانس کےشہریوں نے پیرس میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے اجتماع کرکے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس کی مذمت کی۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کا ایک اور دستہ غزہ سے نکل گیا۔
غزہ میں جنگ بندی کے لئے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہيں اور صیہونی حکومت کا وفد تل ابیب واپس چلا گیا ہے۔
رفح کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر ایک بار پھر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ کا جاری رہنا راہ حل نہیں ہے۔
میڈیا ذرائع نے اتوار کی صبح جنوبی غزہ میں واقع شہر رفح پر صیہونی فوج کی بمباری اور گولہ باری کی خبر دی ہے۔
فلسطینی عوام نے جنوبی غزہ میں کل رات کو ممکنہ جنگ بندی پر مبنی قطر کی وزارت خارجہ کے بیان پر اکٹھا ہوکر خوشی منائی۔