Aug ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • بےلگام صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، ایک ہی کنبے کے 15 افراد شہید

صیہونی دہشتگردوں نے غزہ پر اپنے تازہ ترین حملے میں ایک ہی کنبے کے پندرہ افراد کو بمباری کر کے شہید کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے غزہ پٹی کے مرکزی علاقے میں واقع الزوائد ٹاؤن میں ایک گودام پر تین بم گرائے جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے الججلہ خاندان کے سبھی پندرہ افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں اکثر خواتین اور بچیاں شامل ہیں۔ غزہ پٹی کے وسطی صوبے کا الزاویدہ قصبے پر گزشتہ دس ماہ کے دوران صہیونی دہشتگردوں نے ابھی تک بمباری نہیں کی تھی۔
الزوائدہ میں ہوئے مذخورہ قتل عام کے عینی شاہد سامع العایدی نے غزہ میں تسنیم کے رپورٹر کو بتایا کہ صہیونیوں نے اس مقام کو اُس وقت اپنے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا جب وہاں لوگ سو رہے تھے اور وہاں لڑکیاں اور خواتین ٹھہری ہوئی تھیں۔
عینی شاہد نے مزید کہا یہ علاقہ اب تک صیہونی جارحیت سے محفوظ تھا لیکن اب صہیونیوں نے یہ ظاہر کر دیا کہ وہ بالکل بھی قابل اعتماد نہیں ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں ہوئی تباہی اور شہدا کے جنازوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی دشتگردوں نے اس حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

ٹیگس