Aug ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل فلسطینیوں کی نسل کشی رکوائے، ریاض منصور

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوائے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کے سلسلے میں ایک اور اجلاس ہوا جس میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے غزہ میں نسل کشی رکوانے کے حوالے سے سلامتی کونسل کے سامنے اپنا پرزور مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسان دوستانہ مقاصد کے لئے سرگرم افراد کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ وہاں امداد کو پہنچنے سے روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اسرائیل عام لوگوں کی جان کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور حتیٰ اس کے لئے اپنے قیدیوں کی رہائی بھی اہمیت نہیں رہ گئی ہے۔
اس اجلاس میں امریکی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے اور اب اس کے لئے انہیں حماس کے جواب کا انتظار ہے۔ اجلاس میں الجزائر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت اس بات پر مصر ہے کہ وہ فلسطین نامی خودمختار ملک کے قیام کی امیدوں کا مکمل طور سے خاتمہ کر دے۔ صیہونی ٹولے کے بڑے حامی برطانیہ کے نائب سفیر نے بھی اس اجلاس میں یہ اعتراف کیا کہ اس وقت غزہ بچوں کے لئے دنیا میں سب سے زیادہ مہلک اور تباہ کن علاقہ بن چکا ہے۔

ٹیگس