Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر کا فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کا بیان، یو این سمیت عالمی رہنماؤں کی شدید تنقید

اسرائیلی کالم نگار نے دنیا کی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیساتھ کیا کررہا ہے دنیا دیکھ کرخاموش ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیزالل سموٹریچ نے دو روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ صیہونی قیدیوں کی واپسی تک غزہ کے شہریوں کو بھوکا رکھنا منصفانہ اور اخلاقی ہو سکتاہے مگر دنیا میں کوئی بھی ہمیں 20 لاکھ لوگوں کو بھوکا مارنے کی اجازت نہیں دے گا۔
اس صیہونی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق  وولکر ترک نے کہا کہ جنگی مقاصد کےلیے شہریوں کو بھوک سے مارنا جرم ہے، معصوم شہریوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی مذمت کرتےہیں، ایسے بیانات پر قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ نسل کشی کی پالیسی کی حمایت پر صیہونی وزیرخزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
 یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی وزیر کا بیان بین الاقوامی قانون اور  انسانیت کے بنیادی اصولوں کی توہین ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے بھی اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہیں۔

ٹیگس