Aug ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں جاری صیہونیوں کے مظالم مغربی ملکوں کی ہمہ جانبہ حمایت کا نتیجہ ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جاری صیہونی حکومت کےمظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرائم ان مغربی ملکوں کی ہمہ جانبہ حمایت کا نتیجہ ہیں کہ جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی حمایت اور حفاظت کے دعویدار ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امید ظاہر کی اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کے ذریعے غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ قتل عام کا جلد از جلد سد باب ہوجائے گا۔

ٹیگس