امریکہ اور یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان اورغزہ پٹی پرصیہونی حکومت کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکہ میں اپنے اثر و نفوذ کی بدولت، امریکی حکومت کو جنگ میں براہ راست دخل دینے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ایک صیہونی سیکوریٹی ماہر نے لبنان اور یمن پر امریکہ کے حملے کو لا حاصل بتایا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انروا نے خبردار کیا ہے کہ غذائی اشیاء اور ایندھن کو جنگی ہتھیار بنائے جانے کی بنا پر غزہ کا بحران نہایت ابتر ہوتا جا رہا ہے۔
غزہ میں گزشتہ چویس گھنٹے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد تیئس ہزار آٹھ سو سے تجاوز کرگئی۔
انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارٹین گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے بہت خوفناک ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ستائیس بائیس کو صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں میں پانچ یمنی فوجی شہید اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگي جرائم اور وحشیانہ نسل کشی کے حیوانی رویہ سے پیدا ہونے والی نفرت کو کسی بھی طرح سے اور کسی بھی دلیل سے چھپایا نہيں جا سکتا۔