Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • آخر اسکول، کالجوں، یونیورسٹیوں اور بچوں پر ہی کیوں حملہ کرتا ہے امریکہ اور اسکی ایجنٹ حکومتیں؟

جنوب مغربی یمن کے التعزیہ ضلع کے ایک اسکول پر امریکی و برطانوی جنگي طیاروں کی بمباری میں دو طالبات شہید اور پانچ زخمی ہوگئی ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے التعزیہ کے الجند اسکول کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کو بھی امریکی و برطانوی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے ایک شہر پر حملہ کیا تھا۔ یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے حملے، بحیرہ احمر ، بحر عرب اور میڈیٹیرین سی میں صیہونی حکومت سے متعلق جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں پر ردعمل اورصیہونی حکومت کا بحری محاصرہ ختم کرانے کے لئے انجام پا رہیں۔

یمنی فوج ، نومبر کے مہینے سے اب تک بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق تجارتی جہازوں پر دسیوں میزائل اور ڈرون حملے انجام دے چکی ہے۔ یہ کارروائیاں غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں انجام پا رہے ہيں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ عام طور سے یہ دیکھا گیا ہے کہ امریکہ اور اسکی ایجنٹ حکومتیں کسی بھی مسلم ملک کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناتے وقت اس ملک کے اسکولوں، کالجوں، ، یونیورسٹیوں، رہايشی عمارتوں، بچوں اور خواتین کو خاص کر ٹارگٹ کرتے ہیں۔ جس کے بارے میں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ان سبھی سامراجی طاقتوں کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے مسلمانوں کی نسل کشی۔

 

ٹیگس