Sep ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے میزائلوں نے دہشتگرد اسرائیل کی اڑائی نیند، صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پھر ہو‏ئی راکٹوں کی بارش

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار  ٹی وی چینل کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے  بدھ کے روز مقبوضہ  شبعا فارمز میں واقع "زبدین"  چھاونی کو میزائل سے نشانہ بنایا، جو براہ راست ہدف پر لگا۔

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے مجاہدوں  نے الراھب  چھاونی  کے اطراف صہیونی فوج کے ٹھکانے کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اسی طرح  مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "المطلہ"  فوجی اڈے اور شبعا فارمز میں واقع "رویسہ القرن" فوجی ٹھکانے کو بھی راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

 

ٹیگس