Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیل پر کیا ایسا حملہ کہ اندھیرے میں ڈوب گیا مقبوضہ فلسطین کا شمالی علاقہ

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے درجنوں راکٹ داغے جانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سے بجلی منقطع ہونے کی خبر دی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع الجلیل کی جانب کم از کم 45 راکٹ داغے گئے ہیں۔ یہ راکٹ میرون سمیت مختلف علاقوں پر داغے گئے جہاں صیہونی حکومت کا فوجی اڈہ واقع ہے۔

عبرانی ذرائع نے جنوبی لبنان سے راکٹوں کے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں گرنے کے بعد صہیونی علاقوں "میرون اور صفوفہ" میں بجلی کی گل ہونے کی اطلاع دی۔ اسی طرح جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع المطلہ نامی ‏غیر قانونی صیہونی بستی کی طرف اینٹی آرمر راکٹ فائر کیے گئے۔ ان ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے راکٹ داغے جانے کے بعد مقبوضہ جلیل الغربی علاقے سے 30 دھماکوں کی آوازیں سنائی دئیے جانے کی خبر دی ہے۔

اسی طرح عبرانی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے صیہونی علاقوں بشمول میرون، جہاں دہشتگرد اسرائیل کا فوجی اڈہ واقع ہے وہاں سے خطرے کے الارم کی آواز سنائی دی گئی ہے۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں صیہونی حکومت کے رویسات العلم فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے جبل نیریا فوجی اڈے میں صیہونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس