Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹر بائيڈن پر بھڑکے، بہت ہوچکا اب نتن یاہو کی جنگی مشین کے لئے کوئی پیسہ نہيں

امریکی سینیٹر برنی سنڈرز نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں اس ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب نتن یاہو کی جنگي مشین کے لئے پیسے نہیں ہيں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے اس آزاد سینیٹر نے جو ایک عرصے سے صیہونی حکومت کی فوجی مدد بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں کہا کہ امریکہ کو غزہ میں نتن یاہو کی جنگ کے لئے مالی مدد دینا بند کر دینا چاہئے۔

برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ اس ہفتے غزہ کے ایک انساندوستانہ علاقے میں انیس افراد قتل اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غرب اردن میں ایک امریکی کے سر پر گولی ماری گئی۔ اب پھر ایک اسکول پر بمباری کی ‏گئی ہے جس میں اقوام متحدہ کے چھے امداد رساں سمیت کم سے کم چودہ افراد مارےگئے۔

سینڈرز جو ایک عرصے سے امریکی صدر بائيڈن کی حکومت پر غزہ کی جنگ کی حمایت کی بنا پر تنقید کرتے رہے ہيں کہا کہ بہت ہوچکا اب نتن یاہو کی جنگی مشین کے لئے کوئی پیسہ نہيں ہے۔

 

ٹیگس