اقوام متحدہ نےاعلان کیا ہےکہ غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک جو پناہ گزیں رفح شہر میں داخل ہوئے ہيں ان کی تعداد تقریبا دس لاکھ ہوگئی ہے-
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے علاقائی دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ امید ہےکہ امریکہ کو غزہ کے عوام کے قتل عام کی حمایت کرکے اپنی غلطیوں کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کا جاری رہنا اور غزہ سے باہر تحریک استقامت کے لیڈران کا دہشت گردانہ قتل مزاحمتی جذبے کی تقویت کرے گا اور صیہونی حکومت کی شکست میں تیزی لائے گا۔
حزب اللہ لبنان نے لبنان کی سرحد اور مقبوضہ علاقوں کے قریب صیہونیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
القسام بریگيڈ نے مرکزي غزہ پٹی میں اسرائیل کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ کردیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ میں فلسطین کی ہلال احمر کے مرکز پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ضمیر کے خلاف قرار دیا اور غزہ میں طبی مراکز کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزار سے زيادہ ہوگئی ہے۔
غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ غزہ سے شیر خوار بچیوں کے اغوا کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے ایک افسرسمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامت نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔