-
صوبہ کردستان کے گاؤں پلورہ میں نوروز کا جشن
Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳زمین کے گرم ہونے کے ساتھ ہی کردستان کے مختلف علاقوں میں ماہ اسفند کے وسط بہار کی آمد کے جشن کا آغاز ہوجاتا ہے جو ماہ فروردین کے وسط تک جاری رہتا ہے۔ جشن نوروز کی تقاریب میں لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حاضرین سے داد وصول کرتے ہیں۔ ایران کے صوبے کردستان کے شہر مریوان کی تحصیل سرشیو کے گاؤں پلورہ میں جشن نوروز کی تقاریب میں گرد ونواح کے باشندے بھی شرکت کرتے ہیں۔
-
نیمہ شعبان کا جشن، مسجد جمکران مہدوی پروانوں سے لبریز۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۶اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ شب نیمۂ شعبان اور فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کا جشنِ ولادت، بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں مہدوی پروانوں کا بڑا اجتماع ہوا۔ شب نیمۂ شعبان روایات کی بنیاد پر شبہائے قدر کے بعد بافضیلت ترین شب شمار ہوتی ہے اور اسی شب میں فرزند رسول، عالم بشریت کے نجات دہندہ، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت بھی واقع ہوئی۔
-
میلاد اسکوائر میں جشن نیمۂ شعبان کے موقع پر نورافشانی
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل للہ تعالی فرج الشریف کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر تہران کے میلاد اسکوائر میں نور افشانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
سنندج میں عالمی جشن نوروز
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۲ایران میں یونیسکو کے نمائندے اور بارہ ملکوں کے مہمانوں ایران کے مختلف صوبوں کے اعلی حکام کی موجودگی کے ساتھ جشن نوروز کا کاروان ہمدان ، کرمانشاہ سے ہوتا ہوا سنندج پہنچ گیا ہے۔ جشن نوروز کےکاروان کا آغاز رواں ہفتے پیر کے دن باغ ہنر تھران ہوا۔
-
آل سعود کی سفاکیت کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں مظاہرہ
Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۱پیر کے روز حوزہ علمیہ قم کے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں واقع مدرسہ دار الشفاء میں اکٹھا ہو کر شہدائے قطیف و احساء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے ساتھ ساتھ سرزمین حجاز و حرمین شریفین پر قابض قبیلہ ٔ آل سعود کی سفاکیت و انتہا پسندی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ آل سعود نے دو روز قبل اکیاسی افراد کو بے بنیاد الزامات کے تحت سزا سنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین میں اکتالیس شیعوں کے علاوہ یمن و شام کے کچھ شہری بھی شامل ہیں۔
-
یہ بے زبان بھی بہت کچھ سکھاتے ہیں! ۔ تصاویر
Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱بہت سی خوبیاں ہیں پیار سے ان رہنے والوں میں۔ آجکل کی دوڑتی بھاگتی اس مشینی زندگی میں بہت سی انسانی و اسلامی اقدار بھلائی جا چکی ہیں۔ ایک دوسرے سے محبت، الفت، ہمدردی جو ایک انسانی اور معاشرتی زندگی کے اہم ترین اصول ہیں، انہیں بھی دیکھنے کے لئے طبیعت ترس جاتی ہے۔ یہ تصاویر دیکھیں جن میں حیوانات اپنی زبانِ بے زبانی میں ہمیں بہت کچھ سمجھا رہے ہیں۔
-
سردی ہو یا گرمی واقعی جنت ہے " تالش" !
Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳آجکل کی مشینی زندگی جی رہے انسان کو اگر عالم طبیعت کی آغوش نصیب ہو جائے تو وہ اپنے بہت سے درد و غم کو فراموشی کے سپرد کر کے چند لمحوں کو سکون کی سانس لے سکتا ہے۔ شمالی ایران میں واقع تالش نامی علاقہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جو اپنی منفرد خوبصورتی کی بنا پر بظاہر ایک افسانہ معلوم ہوتا ہے اور وہاں جانے والا ہر انسان اپنے غم و اندوہ بھول کر قدرت کی رعنائیوں میں کھو جاتا ہے۔
-
قزوین میں قاجار دور کا روائتی قدیم حمام
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۸قزوین کے قدیم اور بڑے حماموں میں سے ایک جو شاہ عباس ثانی کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا اور اسے پہلے "شاہی حمام" کہا جاتا تھا، یہ پرانا حمام عبید زکانی سٹریٹ پر بازار اور آقا کبیر مسجد کے ساتھ واقع ہے اور قدیم ترین حمام ہے۔ قزوین میں مرکزی حمام کا دروازہ جنوب کی طرف کھلتا ہے اور ایک گول سیڑھی کے ساتھ چھت کی طرف جاتا ہے۔ حمام کی بڑی سربینہ، جس کے درمیان میں ایک خوبصورت حوض ہے، میں چھ شاہی خاص مقام ہیں اور ایک کوریڈور کے ساتھ ایک وسط میں ایک محراب ہے۔
-
جنگ کے بیچ یوکرینی فوجی نے شادی کا جشن منایا۔ ویڈیو
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۹ایک ایسے وقت میں جب یوکرین میں جنگ و قتال اور تباہی کا بازار گرم ہے، جنگ کی گہما گہمی ایک دوسرے کے دلدادہ جوانوں کو اپنی آرزو تک پہنچنے سے نہیں روک پائی۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے ایک فوجی نے جنگ کو خاطر میں لائے بغیر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شادی میں دولہا اور دلہن دونوں ہی فوجی لباس میں نظر آئے۔ اس موقع پر لڑکے کے فوجی ساتھی اور لڑکی کے بعض عزیز و اقارب بھی موجود تھے تاہم سبھی نے فوجی وردی پہن رکھی تھی۔
-
برفانی علاقے میں صابرین فوجی مشقیں
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۸صابرین اسپیشل فورسز بریگیڈ اور مرزاکوچک خان اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اسپیشل فورس بریگیڈ کے فوجیوں نے برف باری کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ اس عرصے کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج نے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے، مشکل حالات میں رہنے اور برف سے ڈھکے ہوئے ماحول میں جنگ حالات میں زندہ رہنے، ہتھیاروں اور آلات کے ساتھ اسکیئنگ، برف کے غاروں کی تعمیر، زخمیوں کی نقل و حمل، حملہ آوروں کو روکنے کے لیے خصوصی دستے تیار کرتی ہے۔