عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے بیت المقدس کو فلسطینیوں کے حوالے کئے جانے اور تمام مسلمانوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ متحد ہو جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے ایک بیان میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فلسطینیوں کی نئی انتفاضہ شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے آئندہ منگل کو ترکی کا دورہ کریں گے۔
یورپ کے مختلف ملکوں اور تنظیموں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کو غیر تعمیری اقدام قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کے اس فیصلے کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں من جملہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان، سنی اتحاد کونسل نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر حارجہ نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر سخت رد عمل ظاہرکرتے ہوئےکہا کہ بیت المقدس عربی اور اسلامی ہے اور آخر تک رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
صدر مملکت حسن روحانی نے دشمنوں کے سازش کے مقابلے میں امت مسلمہ اور اسلامی ملکوں کی استقامت اور ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی اطلاعات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اس معاملے پرسرخ لکیر عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اسلامی تعاون تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو، بیت المقدس کو سرکاری طور پر صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔