• خدا سے دوری، تنگی رزق کا باعث ۔ پوسٹر

    خدا سے دوری، تنگی رزق کا باعث ۔ پوسٹر

    Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸

    سورۂ مبارکۂ طہ کی آیت نمبر ۱۲۴ میں خدائے سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں کو متنبہ کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم ایک خوشگوار اور بابرکت زندگی کے خواہاں ہو تو کبھی میری یاد سے غافل مت ہونا، کیوں کہ اگر تم میری یاد سے غافل ہو گئے تو تمہاری زندگی مشکلات اور تنگی کا شکار ہو جائے گی۔ اس آیۂ مبارکہ سے ایک اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معنویات اور مادیات میں گہرا رابطہ پایا جاتا ہے اور انسان جس قدر اللہ کے قریب ہوگا اتنا ہی پروردگار اسکے لئے ایک بابرکت زندگی کے اسباب فراہم کرے گا۔

  • شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر

    شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر

    Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸

    خدائے رحمان اپنے بندوں سے فرما رہا ہے کہ دیکھو میرے بندو! شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا، وہ تمہارا بالکل آشکارا دشمن ہے۔ سورہ مبارکۂ حشر کی آیت ۱۶ میں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ شیطان پہلے تو انسان کو اپنی جانب بلاتا ہے، کفر اختیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، پھر جب بندہ کفر اختیار کر کے راہ راست سے بھٹک جاتا ہے تو پھر شیطان اُس سے اپنا دامن جھاڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الذمہ ہوں، مجھے تو رب العالمین سے ڈر لگتا ہے!

  • مومنو! اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو!

    مومنو! اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو!

    Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۳

    پردہ ایک با اخلاق، با ایمان، با حیا، پاکیزہ اور اسلامی زندگی گزارنے کے لئے ایک واجب فریضے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے محقق ہونے میں مرد اور خواتین دونوں کا مساوی کردار ہے اور دونوں کو ہی کچھ باتوں اور نزاکتوں کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

  • ... اللہ راستہ نکال ہی دیتا ہے! ۔ پوسٹر

    ... اللہ راستہ نکال ہی دیتا ہے! ۔ پوسٹر

    Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۱

    خدائے سبحان مشکلات کے دلدل میں پھنسے اپنے بندوں کو ایک راہ دکھاتے ہوئے اپنی کتاب قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے یعنی تقوا و پرہیزگاری کے ساتھ پاکیزہ زندگی گزارتا ہے، تو اللہ اُس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ نکال ہی دیتا ہے۔ (سورہ طلاق، آیت ۳)

  • اقرا قرآنی مقابلے  (2021) کے شرکاء اور انکی کارکردگی

    اقرا قرآنی مقابلے (2021) کے شرکاء اور انکی کارکردگی

    May ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۶

    ماہ مبارک رمضان میں جاری حُسن قرائت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے اقراء کے شرکاء اور انکی کارکردگی کو درج ذیل ملاحظہ فرمائیے۔

  •   قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش

    قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش

    Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۳۲

    رمضان المبارک کے موقع پر قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔

  • سورۂ مبارکۂ حمد بصدائے قائد انقلاب اسلامی

    سورۂ مبارکۂ حمد بصدائے قائد انقلاب اسلامی

    Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۲

    قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی دلنشیں، مؤثر اور حزیں آواز میں سورۂ مبارکۂ حمد کی تلاوت ملاحظہ فرمائیے۔ حدیث نبوی میں وارد ہوا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کو سننے کا ثواب بھی اسکی قرائت کے برابر ہے۔ ارشاد ہوتا ہے: «قارئ القرآن والمستمع، فی الأجر سواء»