-
سلامتی کونسل میں شکست سے امریکہ کی کمزوری عیاں ہو گئی: امریکی سینیٹر
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۷امریکی سینیٹرکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے منظور نہ ہونے سے واشنگٹن کی کمزوری عیاں ہو گئی ہے۔
-
وائٹ ہاؤس نے اپنی شکست کا اعتراف کیا!
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۴وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واشنگٹن کی ایران مخالف قرار داد کو منظور کرانے میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا اعتراف کیا ہے۔
-
یوں ہوا امریکی شکست کا اعلان! ۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸سلامتی کونسل میں امریکہ کی ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اسکی حمایت جبکہ دو ممالک نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ قرارداد کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔ امریکہ نے ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی۔ یہ پابندیاں اکتوبر کے مہینے میں ایران پر سے اٹھائی جانے والی تھیں جو امریکہ کو منظور نہیں تھا۔
-
سلامتی کونسل امریکی قرارداد کو مسترد کر دے گی: ایرانی مندوب
Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق امریکہ کے نئے مسودے کو قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل ایک بار پھر امریکہ کے اس اقدام کو مسترد کرے گی۔
-
ایٹمی معاہدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کا ضمیمہ ہے
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۷اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے ایٹمی معاہدے کو اقوام متحدہ سے غیر مربوط قرار دینے کے امریکی دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کا ضمیمہ ہے۔
-
ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری متعصبانہ اور سیاسی اغراض و مقاصد پر مبنی ہے: وزارت خارجہ
Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ایران نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 43 ویں اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری کو متعصبانہ، محاذ آرائی پر مبنی اور سیاسی اغراض و مقاصد کے تحت قرار دیا۔
-
ایران کے ساتھ فوری سمجھوتہ چاہتے ہیں: ٹرمپ کا دعوی
Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۴امریکی صدر نے اپنی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی کی توجیہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی فوری سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔
-
یورپی ممالک امریکی و صیہونی جال میں پھنسے ہوئے ہیں: ایرانی پارلیمنٹ
Jun ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۵ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ قرارداد کو اس عالمی ادارے کے ڈھانچے میں پائے جانے والے امتیازی رویئے کا ایک اور ثبوت قرار دیا ہے۔
-
اب امریکہ کے علاوہ یورپی شیطنت کا سلسلہ بھی شروع
Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۳برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک بیان میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی اسلحے سے متعلق پابندی کی مدّت میں توسیع کی کھل کر حمایت کی ہے۔
-
ایٹمی ایجنسی کی قرارداد، امریکہ و یورپ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا حصہ
Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کو غیر تعمیری اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے امریکہ اور تین یورپی ممالک کی تسلط پسندانہ پالیسی کا حصہ قراردیا ہے۔