-
شہادت کے بعد زیارت پر مشرف ہوئے شہید محسن
Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۳ایران کے مایۂ ناز اور ممتاز دانشور، ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کو انکی آخری رسومات سے قبل فرزند رسول امام رضا علیہ السلام اور آپ کی ہمشیرۂ گرامی حضرت فاطمۂ معصومہ علیہا سلام کی زیارت کے لئے لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر فخری زادہ کو صیہونی آلۂ کاروں نے جمعے کے روز ایک دہشتگردانہ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔
-
پیغمبراعظم ص کی شان اقدس میں توہین کے خلاف قم کے عوام کا احتجاجی اجتماع
Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۱ایران کے مقدس شہر قم کے عوام نے فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی ایک بار پھر توہین اور سوئیڈن میں قرآن کریم کو نذرآتش کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
مسجد مقدس جمکران قم میں پرشکوہ عزاداری امام حسین علیہ السلام
Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۷قم کی مسجد مقدس جمکران میں مجالس عزا اپنی روایتی شان و شوکت کے ساتھ برپا کی جارہی ہیں۔
-
قم میں حضرت معصومہ س کے حرم میں باجماعت نماز کی ادائیگی
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۱:۱۴ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں انسداد کرونا وائرس مہم کے دائرے میں تمام ایس او پیز کی مکمل رعایت کی جارہی ہے۔
-
مسجد اعظم، اسلامی و ایرانی معماری کا عظیم شاہکار
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ایران کے مذہبی شہر قم میں واقع مسجد اعظم ملک کی معروف اور اسلامی و ایرانی معماری کے لحاظ سے مایۂ ناز مساجد میں شمار ہوتی ہے۔ اس کا کل رقبہ بارہ ہزار اسکوائر میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مسجد بنت فرزند پیغمبر حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے روضۂ اقدس کے جوار میں واقع ہے جسے عالم تشیع کے معروف فقیہ اور مرجع آیت اللہ العظمیٰ بروجردی نے تعمیر کروایا تھا۔ دور حاضر میں نماز جماعت کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ قم کے بہت سے فقہا اور مراجع کے دروسِ خارج اسی مسجد میں منعقد ہوتے ہیں۔
-
کریمۂ اہل بیت (ع) کا حرم مبارک کھول دیا گیا
May ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷سولہ مارچ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران کے انسداد کورونا قومی ہیڈ کواٹر کی تجویز پر تمام مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگر ۶۹ روز کی بندش کے بعد ہیڈ کواٹر نے مقامات مقدسہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پیر کے روز سے سبھی حرمہائے مبارک منجملہ روضۂ حضرت معصومہ قم (ع) کو کھول دیا گیا۔ یہ مقامات طلوع سے غروب تک کھلے رہیں گے اور اس دوران زائرین کرام جاری کی گئیں لازمی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیارت سے شرفیاب ہو سکیں گے۔
-
حضرت امام رضا(ع) اور حصرت معصومه (س) کے حرم مطہر کھل گئے
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو کھول دیا گیا ۔
-
ایران کی میزبانی میں ’’قدس شریف بین الاقوامی آنلائن کانفرنس‘‘ کا انعقاد
May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۷قدس شریف بین الاقوامی آنلائن کانفرنس میں شریک عالم اسلام کی ممتاز شخصیات نے قدس کی آزادی اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کئے جانے کی راہ میں تمام اسلامی ملکوں اور حکومتوں کی متحدہ کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
-
ایران کے صوبے ہرمز گان میں زلزلہ
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۱ایران کے صوبے ہرمزگان میں آدھی رات کو ریئکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
-
اب بچ نہیں پائے گا کورونا!۔ تصاویر
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ایران میں 4747 افراد میں سے 913 بیمار صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ قریب 124 بیماروں کو موت کے سامنے تسلیم ہونا پڑا۔