حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونیوں کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اور صیہونی فوجیوں نے بھی جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے-
حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گروپ سات کے وزرائے خارجہ کے ٹوکیو اجلاس کے اعلامیے اور جاپان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ و ودفاع کے مشترکہ بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت غزہ کے خلاف کسی بھی طرح کے انسانیت سوز جرائم سے گریز نہیں کر رہی ہے اور اب اس نے غزہ اور جنوبی لبنان پر اپنے وحشیانہ حملوں میں وائٹ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے حملے میں چار عام شہریوں کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ سلامتی کونسل میں اس غاصب حکومت کی شکایت کریں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے موقف کے بارے میں صیہونیوں کی مسلسل الجھنوں اور بے چینیوں کے درمیان عبرانی میڈیا نے اس بات پر زور دیا کہ سید نصر اللہ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے کوئی نہیں جانتا۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے غزہ کے عوام کو استقامت اور پائیداری کی علامت قرار دیا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو تباہ کردیا جبکہ اس حکومت کے جاسوسی غبارے کو بھی مار گرایا۔
عراق میں صدر دھڑے کے رہنما نے چار عرب ملکوں منجملہ لبنان، اردن، مصر اور شام سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر دھڑے کے طرفداروں کو پرامن دھرنا دینے کے لئے فلسطین کی سرحدوں میں داخل ہونے دیں۔
سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ جان لے کہ اگر جنگ پھیل گئی تو نہ تو تمہاری بحریہ تمہارے کام آئے گی نہ ہی تمہاری فضائیہ لہذا جنگ کو بند کرو جو تمہارے ہی کنٹرول میں ہے ورنہ اس کا نقصان براہ راست تمہارا ہوگا۔