غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں خونریزی بند اور علاقے میں امن قائم ہو۔
سحرنیوز/دنیا: سات اکتوبر کی آمد کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے وسیع حملے باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی صورتحال بہت ہی کشیدہ اور لوگوں کو بےپناہ مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔
گوترش نے زور دے کر کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں خونریزی بند اور علاقے میں امن قائم ہو۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی مجاہدین نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور غاصبانہ قبضے اور مسجد الاقصی پر صیہونی جارحیتوں کے جواب میں تاریخی طوفان الاقصی آپریشن انجام دیا تھا۔