Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • بیروت پر اسرائيلی جارحیت:42 دنوں میں 800 بچے شہید و زخمی

یونیسف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی انتباہات کو نظرانداز کر رہی ہے کہا کہ اسرائیل نے گیارہ دنوں کے اندر سو سے زیادہ لبنانی بچوں کو شہید کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف نے لبنان کی تازہ ترین صورت حال کے سلسلے ميں کہا ہے کہ گذشتہ گیارہ دنوں میں اسرائیل نے سو سے زیادہ بچوں کو شہید کیا ہے۔

یونیسف نے زور دے کر کہا کہ گذشتہ چھے ہفتوں کے دوران چـھے سو نوے لبنانی بچے اسرائیلی جارحیتوں کے باعث زخمی ہوچکے ہيں ۔

یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لبنان کو میڈیکل اور دیگر بنیادی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ یونیسف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ تئیس ستمبر سے اسرائیل نے لبنان میں اپنی کارروائیوں کو بڑھا دیا اور اس کا دائرہ بیروت سمیت پورے لبنان میں پھیل گیا ہے، یونیسف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری وسیع پیمانے پر ہے اور جنوبی لبنان میں زمینی حملہ بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی حکومت اپنے حملوں میں بین الاقوامی انتباہات اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کو نظرانداز کرتی ہے۔ صیہونی حکومت کی فوج نے گذشتہ پیر کی صبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے شروع کئے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب تک دو ہزار سے زيادہ افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہيں ۔

ٹیگس