جنوبی افریقہ اور سوئیڈن کی وزرائے خارجہ نے کل رات ایران کے وزیر خارجہ سے باہمی اور بین الاقوامی مسائل سمیت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے باہمی تعاون سے متعلق بات چیت کی۔
ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مختلف مسائل من جملہ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور کروشیا کے وزرائے خارجہ نے ایران اور دنیا میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ایران کی مدد کرنے والے ممالک کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام ، مشکل وقت کے دوستوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نام ایک خط میں ایران مخالف امریکہ ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا اب امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ طبی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے آج صبح کہا کہ کورونا سے مقابلے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون ضروری ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محمد جواد ظریف کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پروپگینڈوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان، روس، سوئٹزرلینڈ ، عراق اور ناروے کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔